وزیراعظم عمران خان کے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ شہباز شریف ہیں، فواد چوہدری نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف ہیں۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آ رہے تھے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیغام گیا کہ وزیرِ اعظم آئیں گے تو وہ نہیں آئیں گے۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری دعا اور کوشش ہے کہ افغانستان میں پرامن حکومت قائم ہو، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں مذاکرات ہوں۔انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ افغانی پاکستان میں موجود ہیں، مزید آ گئے تو معاشی بوجھ بڑھ جائے گا، طالبان کا حکومت میں آنا اتنا آسان نہیں ہو گا، ہم چاہتے ہیں کہ افغان طالبان اور غنی حکومت میں مذاکرات ہوں۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ ہمارے خدشات اس وقت ہوتے ہیں جب بھارت افغان سر زمین ہمارے خلاف استعمال کرتا ہے، کوشش ہے طالبان اور افغان حکومت میں کشیدگی کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ بجلی فیول پر پیدا ہو رہی ہے، فیول کی شارٹیج ہو تو لوڈشیڈنگ شروع ہو جاتی ہے، تربیلا میں پانی کی آمد سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں