اسلام آباد(پی این آئی) ایک مہینے میں مہنگائی کا دوسرا تحفہ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سمری پر غور کرنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا کی تجویز کے برعکس پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 2 روپے 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔گزشتہ روز اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔ سمری میں یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔ اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کی سفارش کی گئی۔بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے 4 دن قبل پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کر دی تھی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کی گئی ہے، جبکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار رہے گی۔ مٹی کے تیل پر عائد سیلز ٹیکس 9 عشاریہ 15 فیصد سے کم کر کے 6 عشاریہ 70 فیصد، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر عائد 2 روپے سے زائد کا سیلز ٹیکس کم کر کے صرف عشاریہ 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔یاد رہے حکومت نے 16 جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا تھا۔ حکومت نے پٹرول فی لیٹر 2 روپے 13 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 79 پیسے مہنگا کر دیا تھا۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمے 79 روپے 68 پیسے، جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں