والٹن ائیرپورٹ بڑا اسکینڈل بننے والا ہے، وزیراعظم عمران خان ائیرپورٹ کی زمین قریبی دوستوں میں کیسے بانٹنے والے ہیں؟ سابق وفاقی وزیر نے الزام لگا دیا

لاہور(پی این آئی)آن ریکارڈ کہہ رہا ہوں کہ والٹن ایئرپورٹ کی بندر بانٹ کرکے اس کی زمین وزیراعظم عمران اپنے قریبی دوستوں کو پلازے اور ہاؤسنگ سکیم بنانے کیلئے دینے والے ہیں، سینئر لیگی رہنما احسن اقبال نے لاہور کے تاریخی والٹن ایئر پورٹ کے بڑا اسکینڈل بننے کی پیش گوئی کر دی۔تفصیلات کےمطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تاریخی ورثے کی حفاظت کرنے کے بجائے یہ حکومت اسے مسمار کرکے ان کی جگہ پلازے اور ہاوسنگ سکیم بنا رہی ہے- انہوں نے کہا کہ کل کو حکومت یہ کہے گی کہ مینار پاکستان کی قریبی زمین خالی پڑی ہے اس پر ہاوسنگ سکیم بنانے جائیں تو کیا ہم ایسے ہونے دیں گے- انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے قریبی ساتھیوں کو نوازنے والے ہیں- اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ نجکاری کے نام پر سرکاری زمینوں کی نیلامی اور بندر بانٹ کی جا رہی ہے۔والٹن ائیرپورٹ کی زمینیں وزیراعظم کے دوستوں کو دی جا رہی ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ والٹن ائیرپورٹ ایک تاریخی جگہ ہے اسے کیوں نیلام کیا جا رہا ہے۔ تاریخی والٹن ایئرپورٹ ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا ہے جس سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) نے حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ ایئرپورٹ منیجر کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق والٹن ائیرپورٹ استعمال نہیں ہوگا۔انھوں نے ائیرپورٹ پر فلائنگ کلبز کو تمام طیارے گراؤنڈ کرنے کی ہدایت بھی کردی تھی۔ سی اے اے حکام کے مطابق والٹن ائیرپورٹ سے تربیتی پروازیں عارضی طور پر علامہ اقبال ایئرپورٹ منتقل کردی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے فلائنگ کلب کے لیے مریدکے میں جگہ مختص کی جاچکی ہے حکام کے مطابق ٹینڈر مکمل ہونے پر 6 سے 7 ماہ میں فلائنگ کلب مریدکے میں تعمیر کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں