حریم شاہ کی شادی کے دعوے کا پول کھل گیا؟ منگنی کی تصویر میں مرد کے ہاتھ کا دعویدار سامنے آ گیا

کراچی (پی این آئی) ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا ر شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ کی طرف سے جاری کی جانے والی شادی کی تصویر میں مردانہ ہاتھ کی دعویدار شخصیت سامنے ا گئی ہے۔ کراچی کے ایک اچھے خاصے بزنس مین حسن اقبال کا دعویٰ ہے کہ پکچر میں ان کا اور ان کی امریکی خاتون دوست کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ حریم شاہ نے ان کی یہ تصویر نیٹ سے اٹھا کر کیوں استعمال کی، خود حریم شاہ نے یہ تصویر انسٹا گرام پر پوسٹ کرنے کے بعد خود ہی ہٹا بھی دی تھی، گزشتہ چند دنوں سے مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں، پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے حوالے سے مبہم پوسٹ شیئر کی، اور اس کے ایک روز بعد ہی انہوں نے پی پی لیڈر سے شادی کا دعویٰ بھی کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹک ٹاکر نے تصدیق کی ہے کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔۔۔۔۔

سندھ کے صوبائی وزیر سے شادی کے اعلان کے بعد حریم شاہ نے نئی ویڈیو جاری کر دی

کراچی (پی این آئی) ٹک ٹاک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے ایک رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر کے ساتھ شادی کے اعلان کے بعد اپنی ایک نئی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ ٹک ٹاک سٹار نے گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کرلی ہے اور 4 جولائی کو وہ ہنی مون پر شوہر کے ساتھ ترکی جائیں گی، اس اعلان کے بعد حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں انہیں سیاہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، اور وہ کسی ٹی وی سٹوڈیو میں پروگرام کی میزبانی کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ دی حریم شو، مویشی منڈی اسپیشل‘ کے نام سے ریکارڈ کیے جانے والے شو کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل تو شیئر نہیں کی گئی لیکن وہ اس شو کے میزبان کی کرسی پر براجمان ہیں اور ان کے سامنے مہمان کے طور پر ایک داڑھی والا شخص بیٹھا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں