لاہور (پی این آئی) انتہائی نامناسب ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھی مفتی عبدالقوی کو چین نہیں آیا اور انہوں نے از خود اپنی ایک نئی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میرے پاس تو اسمارٹ فون بھی نہیں ہے، میں دوسرا فون استعمال کرتا ہوں جس سے صرف وائس کال ہوتی ہے، مفتی عبدالقوی نے انتہائی ڈھٹائی سے کہا کہ مجھ سے منسوب نامناسب ویڈیو کے یوں لیک ہونے پر میں خود حیران ہوں۔ لیکن مفتی عبدالقوی نے اس ویڈیو میں کوئی شرمندگی ظاہر نہیں کی عبدالقوی نے یہ بھی کہا کہ میری جسامت بھی ایسی نہیں ہے جیسی ویڈیو میں دکھائی دیتی ہے، میں تو جسمانی طور پر فِٹ ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مفتی قوی کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل تھا ، یہ نام ان کی کسی نیک نامی کے باعث ٹرینڈ نہیں کررہا بلکہ ایک نازیبا ویڈیو کے مبینہ طور پر سامنے آنے کے باعث زیر گردش رہا۔ عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر لیکڈ ویڈیو میں وہ انتہائی نازیبا حرکات کرتے ہیں۔ عبدالقوی اس سے پہلے بھی کئی بار اپنی نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں