اسلام آباد(آئی این پی)متحدہ عرب امارات(یو اے ای)نے پاکستان سے آنے والی پروزاوں پر پابندی میں توسیع کا اعلان کر دیا،نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی آئندہ حکم تک رہے گی،رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز پر ائیرلائن کمپنیوں کی جانب سے مسافروں کو کہا گیا تھا کہ پابندی 6جولائی تک جاری رہے گی،متحدہ عرب امارات نے پہلی بار 12مئی کی شام 11.59بجے سے قومی اور غیر ملکی پروازوں میں پاکستان سے آنے والے مسافروں کے داخلے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
13 ہزار میگاواٹ بجلی اضافی ہے لیکن ٹرانسمیشن لائن نہیں ہے ، علی محمد خان
اسلام آباد(آئی این پی)وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں 12، 13ہزار میگاواٹ بجلی اضافی پڑی ہے لیکن ٹرانسمیشن لائن 27ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی نہیں اٹھا سکتی، ہفتہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ جب عمران خان نے اقتدار سنبھالا تو گردشی قرضے 1608ارب تھے، گردشی قرضے میں مہنگی بجلی کا بہت کردار ہے، ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد کار 37ہزار میگاواٹ ہے اور 11جون کو 23ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی،انہوں نے کہا کہ ملک میں 12، 13ہزار میگاوٹ بجلی اضافی پڑی ہے لیکن ٹرانسمیشن لائن 27ہزار میگاواٹ سے زیادہ نہیں اٹھاسکتی، ماضی کی حکومتوں نے ٹرانسمیشن لائنز پر سرمایہ کاری نہیں کی،علی محمد خان نے کہاکہ 635ارب روپے کی بجلی استعمال کی لیکن آئی پی ییز کو 1494ارب روپے دینے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ ہم متبادل انرجی کی پالیسی لے کر آئے ہیں، کے الیکٹرک کی صلاحیت بڑھانے کیلئے پورا کام کیا جبکہ عمران خان کے دور میں ڈیمز پر کام شروع ہوا ہے اور یہ منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں