سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراک پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(آئی این پی ) کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراکوں کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، ویکسین پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آبادلائی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے ویکسین کی خریداری عالمی مارکیٹ سے کر رہا ہے، مزید ویکسین آنے کے بعد اب یومیہ ویکسین لگنے میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ ویکسین چین سے خریدی گئی ہے اور ملک بھر کے ویکسینیشن مراکز میں پہنچائی جائے گی، اس حوالے سے تمام انتظامات کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں