اور اب بلوچستان میں ٹرین کا حادثہ، پاک ایران ریل سروس معطل ہو گئی

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے شہرچاغی میں کوئٹہ جانے والی مال گاڑی کی 6 بوگیاں ٹریک کی خستہ حالی کے باعث پٹڑی سے اتر گئیں۔اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد پاک ایران ریل سروس معطل ہوگئی ہےتا ہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بوگیوں میں موجود مال زمین پر بکھر گیا۔ذرائع کے مطابق ٹریک کی مخدوش حالت اور پٹری پر پڑی ہوئی ریت کے ڈھیر مزید کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ محکمہ ریلوے کےذرائع کے مطابق پاک ایران ریلوے ٹریک پر جگہ جگہ جمع ریت حادثات کا باعث بننے لگی، پاک ایران ریلوے ٹریک کی حالت انتہائی بوسیدہ ہوچکی ہے جس کی ازسرنو مرمت کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں