اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان، زرداری لاہور پہنچ گئے

لاہور (پی این آئی) آئندہ چند روز میں پنجاب میں کئی اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اہم دورے کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق کئی اہم شخصیات کی سابق صدر آصف علی زرداری سے لاہور میں آج ملاقات اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔آصف علی زرداری ملکی سیاست میں متحرک مختلف اہم شخصیات سے بھی رابطے میں ہیں۔پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کے لیے آصف علی زرداری نے ماضی کی حلیف جماعتوں سے رابطے بھی کیئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنر پنجاب ذوالفقار خان کھوسہ کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔آصف علی زرداری ملکی سیاست میں متحرک مختلف اہم شخصیات سے بھی رابطے میں ہیں۔پارٹی کے سینئر لیڈر ذرائع کے مطابق قاسم ضیاء کو پنجاب میں اہم ذمے داری دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری دورہ لاہور میں اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے، وہ پیپلز پارٹی پنجاب کے مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں