بلاول نے کبھی کچھ پڑھا ہی نہیں بجٹ کیا پڑھنا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دیگرریجنزکے مقابلے میں پٹرول کی قیمت کم ہے، ماضی میں بجلی کے پلانٹس مہنگے لگائے گئے، ڈیزل مہنگا ہونے سے زندگی کے دیگرمعمولات پراثرپڑتا ہے، بلاول نے کبھی کچھ پڑھا ہی نہیں بجٹ کیا پڑھنا ہے ۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت بین الاقوامی قیمت میں اضافے پربڑھانی پڑے گی تاہم پاکستان میں دیگرریجنز کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت کم ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی میں بجلی کے پلانٹس مہنگے لگائے گئے، ڈیزل مہنگا ہونے سے زندگی کے دیگرمعمولات پراثرپڑتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کا واقعہ افسوسناک ہے، قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے، پٹرول کا گورننس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اپوزیشن کومذاکرات کے حوالے سے کئی دفعہ پیشکش کرچکے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول نے کبھی کچھ پڑھا ہی نہیں بجٹ کیا پڑھنا ہے، شہبازشریف کی تقریر اور بجٹ سے متعلق حقائق سے لگتا ہے انہوں نے بجٹ نہیں پڑھا اور انتخابی اصلاحات پرشہبازشریف نے ابھی تک کوئی فوکل پرس منتخب نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close