زندگی معمول پر آنے لگی، پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح صفر اعشاریہ پانچ فیصد تک آ گئی

لاہور (پی این آئی) محکمہ صحت کےمطابق پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 25661 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 129 ٹیسٹ مثبت آئے اور اس طرح صوبے میں مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔صوبائی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 64 کورونا مریضوں کا انتقال ہوا۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16521 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 62 ٹیسٹ مثبت آئے اور اس طرح لاہور میں کورونا کیسز کی شرح صفر اعشاریہ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 ہے۔۔۔۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی فیملی کو بڑا ریلیف دے دیا

کراچی (پی این آئی) سندھ ہائیکورٹ نےپیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر سندھ اسمبلی شرجیلانعام میمن کی فیملی کو بڑا ریلیف دے دیا اور نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔صدف شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جس میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی موکلہ کو کاروبار اور بیٹی سے ملنے ملک سے باہر جانا پڑتا ہے لہذا نام ای سی ایل سے نکالا جائے جبکہ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن اور فیملی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمہ کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا تو خدشہ ہے وہ واپس نہیں آئیں گی۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ بیشتر ملزمان احتساب سے بھاگ رہے ہیں، ان کا ٹرائل بھی متاثر ہو گا۔سندھ ہائیکورٹ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعدشرجیل انعام میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں