زمین بری طرح لرز گئی، ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں شدید خوف و ہراس

اسلام آباد(پی این آئی) زمین بری طرح لرز گئی، ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختوںخواہ اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے بعد خوف و ہراس پھیل، ہر جانب کلمہ طیبہ کی صدائیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام کو ملک کے شمالی علاقے شدید زلزلے سے بری طرح لرز گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے شمالی ریجن کے تقریباً تمام ہی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختوںخواہ اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ اور اللہ اکبر اللہ اکبر کا ورد کرتے رہے۔بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت اسلام آباد، سوات، بٹگرام، پشاور، مظفرآباد، منگلا، مری، نیلم ویلی اور دیگر میں زیادہ محسوس کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 4 تھی، گہرائی 20 کلومیٹر جبکہ مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر دور شمال مشرق کا علاقہ تھا۔ گہرائی کم ہونے کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔ جبکہ تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہیں۔ خاص کر خیبرپختوںخوا کا سوات ریجن آئے روز زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ تاہم اب ایک ساتھ ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں