کراچی میں تربوز کا جوس بیچنے والے ایروناٹیکل انجینئر کو نوکری کی پیشکش کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) کراچی میں تربوز کا جوس بیچنے ایروناٹیکل انجینئر کو نوکری مل گئی۔ اداکار فیروز خان نے ایروناٹیکل انجینئر عبدالملک کو ملازمت کی پیشکش کردی۔ کراچی میں جوس بیچنے والے ائیروناٹیکل انجینئر عبدالملک کی اسکولنگ عرب امارات میں ہوئی جب کہ انہوں نے ائیروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری چین کی یونیورسٹی سے حاصل کی۔ سوات سے تعلق رکھنے والے عبدالملک اچھے مستقبل کا خواب لے کر پاکستان آئے تھے لیکن انہیں اہلیت کے مطابق ملازمت نہ مل سکی جس کے بعد وہ ان دنوں کراچی میں تربوز کا جوس بیچنے پر مجبور ہیں۔ عبدالملک کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جہاں صارفین کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا گیا وہیں اداکار فیروز خان نے عبد الملک کو ملازمت دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر فیروز خان کا کمنٹ شیئر کیا جارہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص میرا ان سے رابطہ کروادے میں انہیں ملازمت دینا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں