اسلام آباد(آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا گیا تو امن قائم رہ سکتا ہے،ہم نے اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی۔ اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم امن واستحکام کے ساتھ کھڑے ہیں، امن واستحکام سے پاکستان اور افغانستان سمیت سارے خطیکافائدہ ہے، جنگ وقتل غارت سے بہت نقصان ہوچکا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان امن کے لئے اچھی مفاہمت قائم ہوچکی ہے، ہم نے اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی اور اگر افغانستان کی سرزمین بھی کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا گیا تو امن قائم رہ سکتاہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں