کورونا وائرس نے پھر سر اٹھا لیا، ایک دن میں 13 افراد جاں بحق، سینکڑوں متاثر

کراچی (آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 مریض انتقال کر گئے جبکہ 479 کیسز رپورٹ ہوئے اور 643 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات عالمی وبا کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے پیر کے دن وزیراعلیٰ ہاؤس سے اپنے بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12382 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 479 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 3.9 فیصد بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مزید 13 مریض انتقال کرگیا جس سے اموات کی مجموعی تعداد 5256 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتک 4298465 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 328646 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 643 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 300089 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91.4 فیصد بنتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اسوقت 23301 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 22590 گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں، 686 مریض مختلف اسپتالوں اور 25 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 633 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 51 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ کے 479 نئے کورونا وائرس کے کیسز میں 229 کراچی شہر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع وار اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شرقی میں 102، کراچی وسطی 49، کراچی جنوبی 36،کراچی کورنگی 15 ، کراچی غربی میں 6 اورکراچی ملیر 21 میںنئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مٹیاری 36، حیدرآباد میں 33، نوابشاہ 28، میرپورخاص 17، تھرپارکر 16، سانگھڑ 16، ،جامشورو 14، نوشہروفیروز 11، بدین 10، ٹھٹھہ 9،ٹنڈو الہیار 9، جیکب ا?باد 9، قمبر 8، عمرکوٹ 7، ٹنڈو محمد خان 6، ، لاڑکانہ 5، دادو 4، سکھر 3، گھوٹکی 2نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کیلئے لازمی طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کریں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں