ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی نے حکومت سے ہاتھ ملا لیا، مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی

لاہور(آئی این پی)ن لیگی اور پیپلزپارٹی اراکین اسمبلی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کو حمایت کی یقین دہانی کرا ی۔مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی ہے، جن ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ہے ان میں جلیل احمد شرقپوری، اشرف انصاری، غیاث الدین، فیصل نیازی، رئیس نبیل احمد،عنضفر عباس اور اظہر عباس چانڈیا شامل تھے۔ملاقات کے دوران منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں اورعلاقے کے مسائل سے آگاہ کیا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔عثمان بزدار نے کہا کہ سازشیں کرنے والوں کی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی ہے، اب افراتفری نہیں بلکہ عوام کی خدمت کی سیاست چلے گی، میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، پنجاب کا نیا بجٹ صوبے کے عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کا نیا باب رقم کرے گا، صوبے کی تاریخ میں ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا جارہا ہے، ہر ضلع کے لئے علیحدہ ترقیاتی پیکیج بنایا گیا ہے، کسی ضلع کی حق تلفی نہیں ہونیدیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں