کرونا کیسز میں تیزی کیساتھ کمی مریض دھڑا دھڑ صحت یاب ہو نے لگے

اسلام آباد(پی این آئی )کرونا مریضوں کی تعداد میں کمی آنے کا سلسلہ تیزی کیساتھ جاری ہے متاثرہ افراد تیزی کیساتھ صحت یاب ہونے شروع ہو گئے ہیں جس کی گراف تیزی کیساتھ نیچے گرتا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات کے باعث کرونا کیسز میں کمی آنے لگی ہے جبکہ فعال کیسز بھی کمی کاسلسلہ جاری ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں عالمی وبا سے مجموعی اموات 21 ہزار689 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 1239 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہوگئی ہے۔این سی اوسی کے اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ روز کرونا کے 36 ہزار368 ٹیسٹ کیے گئے،پاکستان میں کرونا کیسزکی شرح 3.40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کرونا مریضوں کی تعداد میں کمی آنے کا سلسلہ تیزی کیساتھ جاری ہے متاثرہ افراد تیزی کیساتھ صحت یاب ہونے شروع ہو گئے ہیں جس کی گراف تیزی کیساتھ نیچے گرتا جارہا ہے ۔ گزشتہ روز ملک بھر میں ایک ہزار 610 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 877،191 تک جاپہنچی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں