لاہور(آئی این پی ) عدالت نے پی آئی سی میں جعلی ادویات سے مریضوں کی ہلاکت کے کیس میں 3 ڈاکٹرز کی درخواست بریت خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ کورٹ میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جعلی ادویات سے 213 اموات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 3 ڈاکٹرز ناصر محمود، امیر علی اور ڈاکٹر وارث کی بریت کی درخواست خارج کردی۔ چیرمین ڈرگ کورٹ نے بریت کی درخواست خارج کرکے تینوں ڈاکٹرز کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 23 جون کو طلب کرلیا۔ عدالت نے جعلی دوا بنانے والی دوا ساز کمپنی افروز کیمیکل کے مالکان عبداللہ افروز اور دانش افروز کو بھی طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر ادویات چیک کرلیتے تو مریضوں کی اموات نہ ہوتیں۔۔۔۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا مستقل حل طلب کرلیا
اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا مستقل حل طلب کرلیا،عدالت نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کے رویے پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی ایف اے اور ڈی جی ویجیلینس پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا مستقل حل طلب کر لیا۔عدالت نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کے رویے پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی ایف اے اور ڈی جی ویجیلینس پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس معاملے میں پہلے بھی آپ کو کہا ہے مستقل حل نکالیں لیکن آپ نے کچھ نہیں کیا، جب تک مستقل حل نہیں نکالیں گے اس کیس کو ختم نہیں کروں گا، پی ٹی اے افسر کو بلایا تھا کدھر ہے ؟ مجھے سینئر آدمی چاہیے وکلا کو ہی بلانا ہوتا تو صرف نوٹس کرتا، اگر کوئی نہیں آتا تو پھر چیئرمین پی ٹی اے کو بلا لیتا ہوں، ہر مسلمان کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے اس لیے کہا ہے اس کا مستقل حل نکالیں، ایک بھی اکانٹ ہو ایک بھی لنک ہو وہ بھی ختم کریں لیکن میکنزم مستقل بنیادوں پر بنانا ہو گا ، میں اگر آج کیس نمٹا دوں تو آپ لوگ اس زیر غور شکایت کی حد تک کچھ کرکے بیٹھ جائیں گے، ہم ہر مذہب کی عزت کرتے ہیں لیکن مسلمان ہونے کے ناطے اس قسم کا مواد کسی صورت قبول نہیں، کیا آزادی رائے کے نام پر اس کو چھوڑا جا سکتا ہے، یہ تو مفاد عامہ میں پٹیشن آئی وگرنا یہ سب کے لیے مشترکہ مسئلہ ہے۔ عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں