وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈر قرار، کونسا چیلنج پورا کرنے جارہے ہیں؟

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہےکہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عملی اقدامات سے وزیراعظم عمران خان گلوبل لیڈر کے طور سامنے آئے ہیں، ایک ارب درخت لگانے کا چیلنج پورا کرنے کے بعد اب 10 ارب درخت لگانے کا چیلنج بھی پورا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ اس سال عالمی ماحولیاتی دن کی میزبانی بھی پاکستان کررہا ہے، گرین ڈپلومیسی دنیا کےساتھ تعلقات کے نئے راستے بنا رہی ہے، پاکستان میں کلین انرجی اور ڈیمز بنانے کے کیے پہلی 500 ملین ڈالرز گرین یورو بانڈ فنانسنگ بھی منظور ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج سمیت عالمی ماحولیاتی فورمز پاکستان کی پذیرائی کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close