حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین پر بجلیاں گرانے کا فیصلہ کر لیا، پنشن سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی )نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے پنشن وصول کرنے والے افراد پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے ساتھ اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بارے میں مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے پنشنرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔آئی ایم ایف کی تجویزپرتمام پینشنرز پرساڑھے سات فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت پینشز کو سالانہ کی مد میں 250 ارب روپے کی ادائیگی کرتا ہے۔ گریجیوٹی پربھی ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔مجوزہ پلان میں وفاقی حکومت جنرل پرویڈنٹ فنڈ کے منافع پر بھی ٹیکس عائد کرنا بھی شامل ہے۔ حکومت کو پینشن فنڈز پر سات اعشاریہ پانچ فیصد ٹیکس عائد کرنے سے 18 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہونے کا تخمینہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں