لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے ڈبل کر دئیے، تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار کے لیے قانون شکنی پر چالان میں 300سے 400روپے تک اضافہ ہوگا۔ موٹر سائیکل بغیر ہیلمٹ چلانے پر چالان 200روپے کی بجائے 600روپے تک ہوگا۔ اوورسپیڈ، نوپارکںنگ، رونگ وے اور رات کو بغیر لائٹس کے موٹر سائیکل چلانے پر جرمانہ 200سے 400روپے کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے،پنجاب کابینہ نے کم عمر موٹر سائیکل چلانے والوں پر بھی چالان 500روپے کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اس کے علاوہ رکشہ چلانے والوں کے جرمانوں میں 250سے 500روپے تک اضافہ ہوگا،کار سواروں پر چالان سیٹ بیلٹ، موبائل کے استعمال پر جرمانہ 500 سے 750 تک کرنے کی منظوری دی گئی ہے،پریشر ہارن اور غلط سمت گاڑی چلانے پر جرمانہ بڑھا کر 1000روپے کرنے، ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر موٹر سائیکل سوار اور رکشہ پر 600اور گاڑی والے پر 750کرنے کی منظوری دی گئی ہے،جعلی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر 1000اور گاڑی پر 2000روپے تک جرمانہ ہوگا جبکہ مسافر گاڑیوں پر ٹریفک چالان 1000روپے سے 2000روپے تک مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں