اسلام آباد( پی این آئی ) امریکی پلاسٹک سرجری کے ادارے کی جانب سے دنیا کے پُرکشش مراد حضرات کے انتخاب کیلئے انٹریز بھجوائے جانے کا اعلان، ہزاروں پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران کو پُرکشش مردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپر پاکستانی صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دنیا کے پُرکشش مردوں کی فہرست میں شامل کیا جائے، اس حوالے سے ٹویٹر پر مختلف ٹرینڈز بھی چلائے جا رہے ہیں۔جن میں ہزاروں افراد کی جانب سے ٹویٹس کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے اہم مطالبہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہامریکی پلاسٹک سرجری کے ادارے کی جانب سے دنیا کی خوبصورت خواتین اور پرکشش مرد حضرات کے انتخاب کے لیے انٹریز بھجوائے جانے کے اعلان کے بعد پاکستانی مطالبہ کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کو بھی پرکشش مرد حضرات کی فہرست میں شامل کیا جائے۔مذکورہ ٹرینڈ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے پاکستانیوں نے امریکی پلاسٹک سرجری کے ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے 68 سالہ وزیر اعظم کو ’پرکشش مرد حضرات‘ کی فہرست میں شامل کرے۔ادارے کی جانب سے اعلان کے بعد بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے پرکشش مرد و خواتین کی فہرست بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور مذکورہ فہرست میں اب تک بھارت سے شاہ رخ خان، آنجھانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت، اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ایشوریا رائے سمیت دیگر اداکاراؤں کو شامل کیا جا چکا ہے۔حیران کن طور پر ادارے کی فہرست میں 3 جون تک کسی پاکستانی کو شامل نہیں کیا گیا تھا لیکن اسی دن ٹوئٹر پر لوگوں نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو دنیا کا پرکشش ترین وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں خوبصورت مرد حضرات کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان پرکشش مردوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں ، صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان پرکشش وزیراعظم ہیں۔پاکستانی صارفین کی جانب سے عمران خان کے علاوہ سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی، مشہور اداکار فواد خان اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی اس ہیش ٹیگ کے تحت ووٹ کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں