لاہور(پی این آئی)چینی مافیا کے بعد سرکاری ادارے پولٹری مافیا کے خلاف ایکشن لینے کے لیے متحرک ہو گئے۔ گذشتہ چند ہفتوں میں پاکستان بھر میں پولٹری کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اور چکن کی قیمت فی کلو 5 سو راپے تک جا پہنچی۔ اس سلسلے میں مسابقتی کیمشن حرکت میں آیا اور چکن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف تحقیقات کے دوران مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور ایک پولٹری فرم کے دفتر پر چھاپہ مار کر اہم معلومات قبضے میں لے لیں۔مسابقتی کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق چھاپے کے دوران دو مختلف ٹیموں نے کارروائی میں حصہ لیا۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے دفتر میں موجود کمپیوٹر سے معلومات قبضے میں لی گئی ہیں۔مواد برائلر چوزے، مرغی اور انڈوں کی قیمت کی پرائس فکسنگ سے متعلق ثبوت کی فراہمی میں معاون ثابت ہو گا۔کمیشن نے برائلر چکن، انڈے اور ایک دن کے برائلر چوزے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر انکوائری کا آغاز کیا تھا۔۔۔۔۔۔
وزراء کے لیے قومی خزانے سے 46 نئی گاڑیاں خریدنے کی کارروائی شروع
لاہور (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح حکم کو نظر انداز کرتے ہوئےپنجاب حکومت نے سرکاری خزانے سے 46 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویزپر غور شروع کر دیا ہے، لیکن صوبائی حکومت کو قانونی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ پہلے عدالت سے اجازت لے لی جائے۔ اس لیے بتایاجا رہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عدالت سے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی اٹھانے کے لئے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہےاور طے کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے خریدی گئی نئی گاڑیاں تمام وزرا ء کو دی جائیں گی۔واضح رہے کہ فروری میں حکومت نے افسروں کو گاڑیاں دینے کی نئی پالیسی تیار کی تھی،نئی پالیسی کے تحت اب گریڈ 20 کے او ایس ڈی افسر کو گاڑی دی جائے گی، محکمہ کے سیکرٹری کو دو گاڑیاں ملیں گی، سیکرٹریز کو ایک گاڑی دفتری استعمال اور ایک ٹور کے لئے دی جائے گی، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کو بھی ایک ہزار سی سی گاڑی ملے گی۔سیکشن آفیسر کو اضافی ہونے کی صورت میں گاڑی دی جائے گی، اگر پول میں گاڑی نہیں ہوگی تو سیکشن آفیسر کو گاڑی نہیں ملے گی، محکہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے پالیسی منظوری کے لئے ارسال کر دی۔ اس حوالے سے میڈیا میں آنے والی اطلاعات پر ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے گاڑیاں خریدنے کو صرف محکمانہ تجویز قرار دیا تھا، شہباز گل کا موقف تھا کہ کئی محکموں نے درخواست کی جسے مسترد کیا گیا تھا،وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئی گاڑیوں کے فیصلے کو تجویز کہا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ گاڑیاں خریدنے کی تجویز آئی تھی جسے مسترد کیا گیا تھا ۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں