غیرملکی شہری سے لاکھوں روپے چھین لیے گئے

لاہور (آئی این پی ) لاہور کے علاقے پاچیاں روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے غیرملکی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کی اور 7 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تاہم فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاچیاں روڈ کیقریب نامعلوم افراد کی جانب سے غیرملکی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم فائرنگ سیغیرملکی شہری اوراس کاڈرائیورمحفوظ رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کامعاملہ ڈکیتی کی واردات لگتی ہے، 4 ڈاکوں نے7 لاکھ روپے چھین لیے، ڈرائیور کی مزاحمت پرفائرنگ ہوئی لیکن فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ سی سی پی اولاہور غلام محمودڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدرسے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور سیف سٹی کیمروں کی مددسے ملزمان ٹریس کرنے کا حکم دیا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا قریبی عمارتوں پرلگے کیمروں سے بھی مددلی جائے ، ملزمان کوجلدٹریس کرلیاجائے گا۔ دوسری جانب غیرملکی کے ساتھ ڈکیتی کرنیوالیڈاکوں کی موٹرسائیکل کو حادثہ پیش آیا ، حادثے میں موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے باعث ایک ڈاکوہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ پولیس نے لوٹی گئی رقم برآمد کرلی اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں