پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی بھی میدان میں آگئی، حکومت مخالف اتحاد کو کرارہ جواب دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے عہدے چھوڑ چکی ہے، ایسے کسی اتحادکا حصہ نہیں بنیں گے جو ہمیں ڈکٹیٹشن دے۔پی ڈی ایم کے مشترکہ اجلاس کے بعد پی ڈی ایم رہنماؤں کی مشترکہ کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے عہدوں سے مستعفی ہوچکی ہے مگر میرا سوال ہے کہ اب تک پی ڈی ایم والوں نے اسمبلی نشستوں سے استعفےدیے؟ہم نے پی ڈی ایم قیادت کے سامنے اپنی شرائط پیش کردیں ہیں، ہم پی ڈی ایم کے پاس کیوں جائیں جبکہ اتحاد کی بانی ہماری اپنی جماعت ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کوئی ایک جماعت دوسری جماعت کو شوکاز نوٹس دینے کا حق نہیں رکھتی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ساتھ مل کر اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔پیپلزپارٹی آزاد سیاسی جماعت ہے اور پارلیمانی سیاست پریقین رکھتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں