تحصیل ساھیوال( پی این آئی) علماء کرام کا کہنا ہے کہ سرکاری نہیں ،قرآن وسنت کے مطابق خطبہ دیں گے اگر حکومت سرکاری خطبہ پڑھوانا چاہتی ہے تو پھر حکومت یہ ذمہ داریاں بھی پوری کرے مساجد خود بنوائیں،بجلی،گیس،پنکھے،ائرکنڈیشن خود لگوائیںاور ان کے بل بھی خود اداکرے اسکے ساتھ حکومت مسجد امام اور موذن کی تنخوائیں بھی اداکرے، سعودی عرب میں درج بالا تمام کام حکومت کرتی ہے اس لئے وہاں سرکاری خطبہ بھی پڑھایا جاتا ھے- علماء کا کہنا ھے حکومت دراصل لوگوں کے اندر سے جذبہ جہاد اور عشق بنی صلی اللہ علیہ وسلم ختم کرنا چاہتی ہے اس لئے اسکا سارا فوکس مساجد اور مدارس پرہے ہم اس گھنائونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے-
انسانی حقوق کونسل میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد مسلم امہ کی وحدت کی علامت ہے،مولانا طاہر اشرفی
اسلام آباد(آئی ا ین پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیلی مظالم کے خلاف او آئی سی کے تعاون سے قرارداد مسلم امہ کی وحدت کی علامت ہے۔پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے مسلم امہ کے مسائل کا حل چاہتا ہے ۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی مسلم امہ کے مسائل میں مشترکہ موقف اپنانے کی جدوجہد کو کامیابی مل رہی ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین سمیت تمام مسائل کا حل مسلم امہ کی وحدت اور اتحاد سے ممکن ہے۔اسلامی تعاون تنظیم سعودی عرب کی سربراہی میں مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی۔ اسلامی ممالک کے باہمی تنازعات بھی اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہی حل کرنے کی کوشش ہونی چاہیے۔اسرائیل کا کھلی تحقیقات سے راہ فرار اسرائیلی وحشت اور بربریت کی واضح دلیل ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں