تنخواہوں میں اضافہ؟ سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب 12 کروڑ لوگوں کا صوبہ ہے۔سرکاری ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کیلئے وزیراعلی پنجاب نے تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب میں آنے والے بجٹ میں 25 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اسپیشل الاؤنس بڑھانے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء راجا بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، سید حسین جہانیاں گردیزی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، فنانس سیکرٹری ودیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں تنخواہ کے علاوہ دیگر الاؤنسز سے محروم سرکاری ملازمین کیلئے اسپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو تجویز پیش کی گئی کہ سرکاری ملازمین کو 10 سے 15 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے۔ جس کو وزیراعلیٰ نے مسترد کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو25 فیصد اسپیشل الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین اسپیشل الاؤنس ملے گا۔اسپیشل الاؤنس سرکاری ملازمین کی جون کی تنخواہوں میں شامل کیا جائے گا، اگلے ماہ جون سے ماہانہ پچیس فیصد الاؤنس دیا جائے گا۔ اس میں پہلے سے اسپیشل ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے سرکاری ملازمین شامل نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری ملازمین حکومت کے دست وبازو ہیں، ان کا خیال رکھا جائے گا۔ بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں