ن لیگی خواجہ آصف کی آزمائش جاری، نیا حکم دے دیا گیا

لاہور (آئی این پی ) احتساب عدالت میں خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کوئی پیش رفت نہ سکی۔ عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جون تک توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر خواجہ آصف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں لیگی رہنما نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔ احتساب عدالت میں جج تعینات نہ ہونے کے باعث کیس بغیر کاروائی ملتوی کر دیا گیا اور جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کرتے ہوئے انہں 3 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لیگی ایم این اے نوشین افتحار نے خواجہ آصف سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی، لیگی رہنما نے ڈسکہ الیکشن جیتنے پر نوشین افتحار کو مبارکباد دی۔۔۔۔۔

پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ نے پی ٹی آئی سے مکمل علیحدگی اختیار کر لی، نیا لائحہ عمل تیار

لاہور (آئی این پی ) پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان نے الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی گروپ لیڈر سعید اکبر نوانی اسمبلی میں الگ نشستوں کیلئے سپیکر سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق الگ نشستوں کے حصول کیلئے ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی کی مشاورت مکمل ہوگئی۔ صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی الگ نشستوں پر بیٹھیں گے۔ ترین گروپ کا دعوی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ان کے 30 ارکان ہیں۔ جہانگیر ترین گروپ کا کہنا ہے علیحدہ نشستوں پر بیٹھ کر اپنے ارکان کی حق تلفی کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے تمام ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعجاز چودھری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کیخلاف بجٹ کی منظوری تک کوئی ایکشن نہیں ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے بیانات اور سر گرمیاں نوٹ کر رہے ہیں، کوئی بھی اقدام وقت آنے پر وزیراعظم کی اجازت سے اٹھائیں گے۔ اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ پارٹی اور قیادت کیخلاف بولنے والے پہلے عہدوں اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں