گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکا ن ۔بدھ کے روز کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔بدھ کے روزگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔بدھ کے روز صوبہ خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم دیر، سوات، چترال ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم ، کو ہاٹ، پشاور،بنوں اوروزیر ستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔بدھ کے روز سندھ میںمیرپورخاص ، عمر کوٹ،اسلام کوٹ،مٹھی،چھاچھرو،تھرپارکر،نگرپارکر اور سجاول میں آندھی/ گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔بدھ کے روزصوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم خطۂ پوٹھوہار،گوجرانوالہ، لاہور، میانوالی ،سرگودھا،بھکر،لیہ، ساہیوال اور بہاولنگر کے اضلاع میں چند مقامات پر آ ندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کا امکان.بدھ کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بارکھان اور اس کے گردونواح میں آندھی/تیز ہوائیں چلنےکے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔بدھ کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک ۔ تاہم بعد دوپہر آ ند ھی / تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم رہا ، تاہم بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ، پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان:بارکھان 10 ، خیبر پختونخوا :کاکول 03 ، سیدوشریف 02 ، چراٹ اور چترال میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 46 اور لسبیلہ میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں