صحافیوں کے تحفظ کا قانون، آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل آج بروز پیر قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔ انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔ وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ ورکنگ صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر ڈھائی سال لگے ہیں لیکن بہرحال اب قانون بن رہا ہے۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کا بہت شکریہ کہ جنہوں نے مسلسل اس بل کے لیے کوششیں کیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں