اعتکاف بیٹھے شہری کا موبائل چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا

کراچی (آئی این پی) شہر قائد کے علاقے گزری کی مسجد میں اعتکاف بیٹھے شہری کا موبائل فون چوری کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزری کی مسجد میں اعتکاف کرنے والے شہری نے مسجد انتظامیہ سے موبائل چوری ہونے کی شکایت کی، جس کے بعد انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ چیک کرنے کا فیصلہ کیا۔موبائل چوری کرنے کی واردات دن میں کی گئی جس کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ملزم ہاتھوں میں قرآن مجید لیے، مسجد کے ہال میں ٹہل ٹہل کر پڑھ رہا ہے اور موقع ملتے ہی ہال میں سوئے ایک متعکف کا موبائل اٹھا لیتا ہے۔مسجد انتظامیہ نے چوری کی واردات کے خلاف متعلقہ تھانے میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزم کو محمود آباد کے علاقے سے گرفتار کیا۔ایس ایس پی زبیر کے مطابق ملزم سے چوری کیاگیا موبائل برآمدکر رہے ہیں مذکورہ شخص نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں