وزیراعظم عمران خان نے توہین رسالت ﷺ اور اسلام فوبیا کے معاملے پر آواز اٹھا دی، او آئی سی سے بڑا مطالبہ کر دیا

ریاض (پی این آئی ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو اسلاموفوبیا پر ٹھوس ردعمل دینا چاہیے۔وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل او آئی سی سے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی ۔ملاقات میں دنیا کے مختلف ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کا اس معاملے پر او آئی سی کی طرف سے ٹھوس جواب کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے اسلامی ممالک کے سربراہان کو لکھے گئے خطوط کا بھی تذکرہ کیا گیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے چند روز قبل اپنے قوم سے کئیے گئے خطاب میں وعدہ کیا تھا کہ وہ اسلامو فوبیا اور توہین رسالت کے معاملات کو او آئی سی کی سطح پر اٹھائیں گے ،وزیراعظم نے اس حوالے سے تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کو خط بھی لکھا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو اسلاموفوبیا پر ٹھوس ردعمل دینا چاہیے۔وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل او آئی سی سے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی ۔ملاقات میں دنیا کے مختلف ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کا اس معاملے پر او آئی سی کی طرف سے ٹھوس جواب کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں