شہباز شریف کی ملک سے فرار ہونے کی جلدی کو معنی خیز قرار دیدیا گیا

راولپنڈی(آئی این پی )وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کی ملک سے فرار ہونے کی جلدی کو معنی خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں تمام قانونی تقاضوں کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی کے باعث شہباز شریف کی طبیعت ٹھیک رہی۔ جیل سے باہر نکلتے ہی شوباز شریف کو وطن عزیز میں اپنی صحت خطرے میں محسوس ہوئی۔ہفتے کو فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ تین عشروں تک اقتدار میں رہنے والے شریف خاندان نے پنجاب کے نظام صحت کو وینٹی لیٹر پر پہنچا دیا۔کاش شریف خاندان اپنے علاج معالجے کے لیے ہی کوئی خصوصی ہسپتال بنا لیتا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کرونا وبا اور عید کے موقع پر اپوزیشن لیڈر کو اپنے ملک اور عوام میں رہنا چاہیئے تھا لیکن افسوس! کہ ن لیگ نے کوویڈ-19 میں بھی عملی عوامی خدمت کی بجائے پوائنٹ سکورنگ کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے فرار ہونے والے یہی نام نہاد عوامی نمائندے الیکشن کے وقت عوام کی منت سماجت کرتے نظر آئیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close