اسلام آباد(آن لائن )ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 8 مئی سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر جمعہ کی شام 6 بجے شاپنگ کا وقت ختم ہوگیا۔سندھ کے علاوہ ملک بھر میں عید سے پہلے بازار کھلے رہنے کا آخری دن بھی تمام ہوگیا اور 6 بجتے ہی انتظامیہ مارکیٹیں بند کرانے کیلئے متحرک ہوگئی۔ ادھر جمعہ کو دن بھر بازاروں میں بھرپور رش رہا اور سڑکوں پر ٹریفک جام رہا جبکہ خریداروں نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والوں کیلئے صورتحال سے نمٹنا مشکل ہوگیا۔ اب ملک بھر میں مارکیٹیں اور بازار 19 مئی کو کھلیں گے جس نے عید کی شاپنگ کرلی کرلی جو رہ گیا وہ رہ گیا۔کورونا کے باعث ملک بھر میں 8 سے 16مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں