تحریک انصاف کے ایم پی اے اوراسسٹنٹ کمشنرکی تلخ کلامی کی آڈیو ریکارڈنگ کال منظر عام پر آگئی

مظفر گڑھ(آئی این پی)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے رمضان بازار کا دورہ نہ کرانے پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ارشد ورک اور تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم لغاری کے درمیان مبینہ ٹیلیفونک گفتگو منظرعام پر آگئی،آڈیو کال میں سنا جاسکتا ہے کہ ایم پی اے خرم لغاری نے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ارشد ورک سے کہا کہ رمضان بازاروں کا وزٹ کرانے کا آپ کو کہا تو آپ نے اپنا فون بند کردیا،اس پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ فون کی بیٹری بند ہوگئی تھی تو اس لیے ان کا فون بند ہوگیا، آپ جب چاہیں رمضان بازار کا وزٹ کریں، میری آپ سے کونسی لڑائی ہے،اسسٹنٹ کمشنر کے یہ کہنے پر خرم لغاری مشتعل ہوگئے اور ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی لڑائی کرنا چاہتے ہیں تو میں آرہا ہوں، کدھر آنا ہے؟ خرم لغاری کا کہنا تھا کہ وہ تو جوان ہیں، اسسٹنٹ کمشنر بڈھے ہیں، لوگ کہیں گے بڈھا مار کھا کر آگیا،دوسری جانب تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم لغاری نے نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ارشد ورک رمضان بازار کے دوروں کے دوران غائب ہو جاتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کہتے ہیں آپ کون ہو جو میں وزٹ کرائوں،نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ارشد ورک کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر تو ہروقت رمضان بازار میں موجود نہیں رہ سکتا، رمضان بازار کا کوئی بھی دورہ کرسکتا ہے، ان کا فوکل پرسن بازار میں موجود ہوتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں