یوم علیؓ، اعتکاف، شب قدر اور جمعتہ الوداع کے لیے این سی او سی کی نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

اسلامآ باد(آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے نے یوم علیؓ، اعتکاف، شب قدر اور جمعتہ الوداع کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ این سی او سی کی طر ف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یوم علیؓ پر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور یوم علیؓپر کورونا علامات والے افراد کو شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔این سی او سی نے ہدایت کی کہ یوم علیؓکی مناسبت سے مجالس آن لائن ہوں یا پھر آؤٹ ڈور منعقد کی جائیں اور علما، ذاکرین کو کورونا منفی رپورٹ ہونے پر ہی خطاب کی اجازت دی جائے۔کورونا علامات والے افراد مسجد کے بجائے گھر میں ہی اعتکاف کریں اور معتکفین مسجد میں بستر سمیت دیگر سامان گھر سے لائیں جبکہ مشترکہ سحر و افطار سے گریز کریں۔جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں نمازیوں کے آنے جانے کا الگ راستہ رکھا جائے جبکہ داخلی راستے پر تھرمل اسکیننگ اور سینیٹائزر کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔ این سی او سی کے مطابق جمعتہ الوداع کے لیے نمازی جائے نماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کر کے آئیں۔ صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے اور وضو خانوں میں بھیڑ نہ لگائی جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں