تلخیاں بڑھنے لگیں، پی ڈی ایم کے ترجمان نے پیپلز پارٹی کو تحریک انصاف کی بی ٹیم قرار دیدیا

کوئٹہ (آن لائن ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی بی ٹیم بن گئی ہے، پیپلزپارٹی میں اب بھٹو ازم نہیں رہا، وہ زرداری پارٹی بن گئی ہے۔اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام اور مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کی بی ٹیم بن گئی ہے،پیپلزپارٹی نیباپ پارٹی کو باپ بنا کر بھٹو اور محترمہ بینظیربھٹو کی روح کو تکلیف پہنچائی۔ان کا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی مولانافضل الرحمان پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانیکی کوشش نہ کریں، مولانافضل الرحمان کیخلاف بولنا آپ کی سیاست کے لیے نقصان دہ ہے، مولانا فضل الرحمان سے متعلق زبان صحیح استعمال کریں ورنہ بات بہت دور جائیگی۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور ن لیگ پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، پیپلزپارٹی اس وقت کہاں کھڑی ہے؟ انانیت اور خود پسندی کے چشمے اتار کرحقیقی نگاہ سے چیزوں کو دیکھا کریں، 2018 میں رضا ربانی کو نظرانداز کرکے صادق سنجرانی کوکس نے چیرمین سینیٹ منتخب کرایا تھا؟ آپ کے اپنے جیالے آپ کی سیاست پر ہنس رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں