بلدیات کے صوبائی وزیر سے وزارت واپس لے لی گئی،آئندہ کے لائحہ عمل دوستوں کے مشورے سے طے کرنے کا اعلان

کوئٹہ(آئی این پی)وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی سے قلمدان واپس لے لیا،صالح بھوتانی سے قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے اور اب بلدیات کا محکمہ وزیر اعلی بلوچستان کے پاس رہے گا، ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال اور صالح بھوتانی کے تعلقات کچھ عرصے سے سرد مہری کا شکار تھے،سردار محمد صالح بھوتانی نیکہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ان سے محکمہ بلدیات کا قلمدان لینے سے پہلے مشاورت کی اور نہ ہی اعتماد میں لیا،ان کا کہنا تھاکہ قلمدان واپس لینے کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے پارٹی کے سینیئر ساتھیوں سے رابطے میں ہوں، ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ اور اعلان کروں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں