اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 151 اموات ہوئیں جن میں سے 60 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 480 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 73 فیصد,لاہور میں 73 فیصد،گوجرانوالہ میں 62 فیصد اور مردان میں 73 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 70 فیصد،صوابی میں 67 فیصد،مردان میں 65 فیصد اور سوات میں 60 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 57 ہزار 13 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 716،پنجاب میں 26 ہزار 338، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 261، اسلام آباد میں 5 ہزار 651، بلوچستان میں 929،گلگت بلتستان میں 241، آزاد کشمیر میں 877 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 8 ہزار 193 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 689 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 838 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 711 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 16 ہزار 931، بلوچستان میں 22 ہزار 118، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 296، اسلام آباد میں 74 ہزار 640، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 16 ہزار 523، پنجاب میں 2 لاکھ 98 ہزار 818 اور سندھ میں 2 لاکھ 81 ہزار 385 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 680 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 629 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اور 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران وائرس سے جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 8 ہزار 327 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 81 مریض ہسپتالوں میں اور 22 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 238 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 37 مریض ہسپتالوں میں وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 677 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 233 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا ، گلگت بلتستان میں 106 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 470 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 27 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 6 ہزار 327 مریض زیر علاج ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں