کورونا سے بچاؤ کے لیے 40 سے 49 سال کے پاکستانی کیا کریں؟

اسلام آباد(آئی این پی )انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ 40 سال سے زائد عمر افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق 40 سال سے49 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کھول دی گئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ 40 سال سے 49 سال کے افراد 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں۔این سی او سی کے مطابق 50سال سے 59 سال کے افراد کی واک ان ویکسینیشن آج بدھ سے شروع ہوگی۔۔۔۔۔

شبلی فراز اور فواد چوہدری آمنے سامنے آ گئے، شدید اختلاف نے پارٹی قیادت کو بھی پریشان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی )مقامی سطح پر بننے والے وینٹی لیٹرز کام کے ہیں یا نہیں، حکومت کے سابق اور موجودہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آمنے سامنے آگئے۔ ان دونوں کے درمیان شدید اختلاف نے پارٹی قیادت کو بھی پریشان کر دیا۔موجودہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹر کے 16 فنکشن ہوتے ہیں، ہمارے یہاں بننے والے وینٹی لیٹر ابھی اس معیار کے نہیں، ان کے صرف چار فنکشن ہیں۔ شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز اور طبی آلات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں،ڈریپ سے پاکستانی وینٹی لیٹر کی رجسٹریشن کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہر ممکن کوشش کرے گی۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر وینٹیلیٹرز کی کمی ہوتی تو پاکستان میں حالات آج کنٹرول میں نہ ہوتے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کو شاید ان چیزوں کا علم نہیں ہوگا، انہیں وینٹی لیٹرز بنانے والی کمپنیز سے بریفنگ لینی چاہیے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں