امیر طبقے کو نوازنا عمران خان کی تبدیلی ہے، بلاول بھٹو

کراچی (آئی این پی ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے حکومت پر نئے پاکستان میں امیروں اور غریبوں کے لیے الگ الگ قانون ہونے پر سخت تنقید کی گئی ہے۔ نئے پاکستان کی ایمنسٹی اسکیموں میں ٹیکس چوروں کے لیے ریلیف ہے اور ٹیکس دینے والے تنخواہ دار طبقے کے لیے مہنگائی ہے، کیا مزدوروں اور کسانوں سے سبسڈی چھین کر صرف امیر طبقے کو نوازنا عمران خان کی تبدیلی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے معاشی اقدامات کا فائدہ صرف اور صرف ملک کے مخصوص سرمایہ دار خاندانوں کو ہو رہا ہے، نئے پاکستان میں سرمایہ دار اور صنعت کار صارفین سے ٹیکس وصول کرکے خود ایمنسٹی اسکیموں سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے 135 امیر خاندانوں کو اپنے دور حکومت میں 43 ارب روپے تک کی ایمنسٹی دی، پی ٹی آئی حکومت نے 56 امیر خاندانوں کو 20 ارب روپے سے زائد کی ایمنسٹی دی، امیروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا دعوی کرکے ایمنسٹی اسکیمز دینے والے بتائیں کہ عام آدمی کے لیے انہوں نے کیا کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو عام آدمی کے حالات کو سامنے رکھ کر معاشی پالیسیاں بناتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں