عید سے قبل بڑی عیدی، سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی) سرکاری ملازمین کو عید سے قبل بڑی عیدی ملنے کا امکان، پنجاب حکومت کو کم تنخواہیں لینے والے ملازمین کو بجٹ سے قبل 25 فیصد تنخواہ اضافی دینے کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر تشکیل دی گئی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں سب کمیٹی نے کم تنخواہیں لینے والے ملازمین کو بجٹ سے قبل 25 فیصد تنخواہ اضافی دینے کی تجویز دیدی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں کم تنخواہ لینے والوں کو بجٹ سے قبل چار ماہ کی تنخواہ 25 فیصد ڈسپیرٹی الائونس کے ساتھ دینے پر اتفاق رائے ہوا۔ وزرا ء نے کم تنخواہ لینے والے 7لاکھ ملازمین کو 25 ڈسپیرٹی الائونس دینے کی سفارش کردی ہے۔وزیر خزانہ اجلاس میں بجٹ سے قبل 25 ڈسپیرٹی الائونس دینے کی بجائے صرف بجٹ میں ہی تنخواہوں میں اضافے پر رضامند تھے۔اجلاس میں آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر بھی جائزہ لیا گیا۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں زیادہ تنخواہیں لینے والے ملازمین و افسران کی تنخواہوں میں کم اضافہ کرنے کی سفارشات کی گئیں۔نئے مالی سال کے بجٹ میں کم تنخواہ لینے والوں کو زیادہ ترجیح دینے کی سفارشات پیش کی گئیں، کمیٹی یہ سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔ وزیر اعلی پنجاب کابینہ کی متفقہ رائے کے بعد 25 ڈسپیرٹی الائونس کی منظوری دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں