کراچی(آئی این پی)صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرہ 433مریضوں کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے، تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مزید 734کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 814ہو گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے مزید 14اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 4ہزار 576ہو گئی ہے، وزیر اعلی سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 433مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 52مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید 383کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 93ہزار 391ہو گئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں