اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وز یر داخلہ شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ‘ وزیر داخلہ کی سیکیورٹی میں اضافہ مذہبی تنظیم پر پابندی لگانے کے بعد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے وزیر داخلہ کی سیکیورٹی میں پولیس اور ایف سی کے جوان شامل تھے جن کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ و زیر داخلہ کی سیکیورٹی میں اضافہ کا فیصلہ مذہبی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کے بعد کیا گیا تھا تاہم اس پر فوری طور پر عملدرآمد نہیں ہوا اب وزیر داخلہ کی سیکیورٹی پر مامور جوانوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں