فیصل آباد (آئی این پی )فیصل آباد میں کورونا وائرس کا پہلامعصوم شکار 22دن کے بچے کو چلڈرن اسپتال کے آئسو لیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطا بق22دن کے معصوم بچے محمد تقی کو تیز بخار کی حالت میں الائیڈ اسپتال لا یا گیا شک پڑنے پر کوویڈ19وائرس کا ٹیسٹ کروا یا گیا تو ٹیسٹ مثبت آیا اسپتال انظا میہ نے فوری طور پر معصوم بچے کو چلڈرن اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا معصوم بچے کو کوویڈ19وائرس کی
خبر اسپتال میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اسپتال میں دا خل دیگر بچوں کے والدین پر یشان ہو گئے ذرائع کے مطا بق متعدد والدین اپنے بچوں کو اسپتال سے ڈسچارج کروا نے پر بضد ہو گئے اسپتال انتظا میہ سمجھانے میں مصروف ہو گئی ۔۔۔۔
یوم دعا کی مناسبت سے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے فیصل مسجد میں خصوصی دعا کا اہتمام
اسلام آباد(پی این آئی): فیصل مسجد میں جمعہ کے روز یوم دعا کی مناسبت سے کورونا وائرس کی وبا سے بچاو کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔صدر مملکت و چانسلر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے عالمی وبا کی دوسری لہر سے تحفظ کے لئے یوم دعا کے اہتمام کے اعلان کی روشنیمیں جمعہ کے روز اسلامی یونیورسٹی کے معروف سکالر پروفیسر ڈاکٹر سہیل حسن نے کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر سے تحفظ کے لیے خصوصی دعا کرائی جس میں اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی سمیت جامعہ کے اساتذہ وملازمین کے علاوہ جڑواں شہروں کے افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کرتے ہوے اس بات پر زور دیا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں عوامی مقامات ، دفاتر اور مساجد میں ایس و پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجاے ۔ انہوں نے کہا کہ وبا سے تحفظ کے لئے رجوع الی اللہ کیا جائے اور اسی حوالےسے جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی دعائوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں یوم دعا منایا گیا۔ انہوں نے اپیل کی کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ر منبر اور محرام سے اٹھنے والی آواز پر عوام عمل کریں۔ اس موقع پر اپیل کی گئی کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاے اور ہاتھ دھونے، سماجی فاصلے، ماسک پہننے اور نماز کے دوارن صفوں میں مناسب فاصلہ کا اہتمام کیا جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں