اینٹی کرپشن کی کاروائیاں ، چھوٹے سرکاری اہلکاررشوت لیتے ہوئےپکڑے گئے

لاہور (آئی این پی) اینٹی کرپشن کے عملے نے علیحدہ علیحدہ کاروائیوں میں دو سرکاری افسران کو گرفتار کرلیا، ملزمان پر رشوت لینے کے الزامات ہیں۔ اینٹی کرپشن پولیس کی کرپٹ سرکاری افسران کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں عملے نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو سرکاری افسران کو حراست میں لیا ہے ۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل قصور سے ایک ڈسپینسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،

ملزم یونس کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزم کو15ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا، دوسری کارروائی میں عملے نے سابق انچارج لینڈ ریکارڈ سینٹر کوٹ ادو منصوراحمد کوگرفتار کیا۔ ملزم منصور کو عدالت سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا، ملزم نے بھاری رشوت لے کرخورد برد کی تھی۔۔۔۔

رمضان کیلئے ایس او پیز جاری، مسجد میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد

لاہو(آئی این پی ) پنجاب حکومت نے رمضان میں کورونا سے بچا کے لیے ایس او پیز جاری کردیے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مساجد، بازاراور مزاروں میں داخلے کے مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کااہتمام لازمی ہوگا جب کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کھانسی اوربخارکے شکار افرادگھرپرعبادت کریں، مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ 60 سال سیکم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا سے بچاکی ہدایات کو مناسب مقامات پرآویزاں کیاجائے، بازاروں، مساجد میں آنے جانے کے لیے الگ الگ راستے بنائے جائیں، مساجد،ا مام بارگاہوں میں صحن یاکھلی جگہوں پرعبادت کااہتمام کیاجائے جب کہ مساجد میں 3 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر نمازیوں کیلیے جگہ مختص کی جائے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیاہے کہ قالین کی بجائیفرش پرنمازاداکی جائے اور گھروں سے جائے نمازلانیکی اجازت ہے، اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کریں، مساجد میں ہاتھ ملانے اور گلے لگنے سے مکمل پرہیز کیا جائے۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہیکہ مساجد،عبادت گاہوں میں کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایس اوپیزپرعمل یقینی بنائے، رمضان میں بازاروں، مزاروں، مساجد، امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی یقینی بنائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں