وزیراعظم کا فواد چوہدری کی وزارت تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان دینے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات مقرر کرنے کے فیصلے کا اعلان جلد متوقع ہے،واضح رہے کہ فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ہیں جبکہ اس سے قبل بھی وہ وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں۔۔۔۔۔۔

کوئی بھوکا نہ سوئے ،منصوبہ پورے ملک میں پھیلانے پر کام شروع

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان سے سیلانی ٹرسٹ کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات،سیلانی ٹرسٹ کے وفد میں بشیر فاروق، افضل چمڈیا، منظر عالم، فرخ امین، عرفان واحد، سلمان اقبال، امتیاز حسین اور یوسف لاکھانی شامل تھے ،ممبر قومی اسمبلی فرخ حبیب بھی موجود تھے ،سیلانی ٹرسٹ نے وزیر اعظم کے احساس کوئی بھوکا نہ سوئے اقدام کا بھر پور خیر مقدم کیا اور ملک کے مختلف شہروں میں اس پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی پیشکش کی۔وزیر اعظم نے احساس لنگر خانوں اور کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام میں سیلانی ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا اور اس پروگرام کو وسعت دینے کے لیے حکومت کی طرف سے ہر ممکن سہولت مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں