پاکستان 2040 تک دنیا کی 23ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے، امریکی ادارے کی رپورٹ نے ہمسایہ ملکوں میں کھلبلی مچا دی

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ اگر پالیسیوں میں تسلسل رہا تو پاکستان 2040 تک دنیا کی 23ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کونسل نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کا موجودہ جی ڈی پی رینک 39 ہے اور 2040 تک یہ دنیا کی 23 ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2035 تک کراچی دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ آبادی والا شہر بن جائے گا اور

2030 سے 2040 کے دوران عالمی اقتصادی سرگرمی کا رجحان ایشیا کی طرف رہے گا۔ امریکی انٹیلی جنس کونسل کا کہنا ہے کہ امریکہ چین کشیدگی شدت اختیار کر سکتی ہے اور اس کی وجوہات فوجی طاقت میں تبدیلی، آبادی، ٹیکنالوجی اور گورننس ماڈلز پر تقسیم شامل ہوں گی۔۔۔۔ نیا کام سے ملنے سے ڈیپریشن کا شکار ہوں،اداکارہ میرا کا نیا مؤقفشوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی پر ہسپتال سے جان چھڑوئی، سسر کا دعویٰ واشنگٹن (پی این آئی) پاکستان کی متنازعہ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ نیا کام نہ ملنے پر ڈیپریشن کا شکار ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران میرا نے مینٹل اسپتال میں داخلے اور ذہنی حالت خراب ہونے سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئےمیرا کا کہنا تھا کہ امریکا میں وہ اسپتال کورونا ویکسی نیشن کے لیے گئی تھیں تاہم ان کی مینٹل اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں وائرل ہوگئیں۔گذشتہ ہفتے کے دوران میرا کی والدہ کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ میرا کی پاکستان واپسی کا بندو بست کیا جائے۔ دوسری جانب امریکہ میں مقیم اداکارہ میرا کے سسر راجہ پرویز نے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو اسپتال سے فارغ کرایا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں