جہانگیرترین کی پی ٹی آئی سے قائم امید جلد ختم ہو جائے گی، وزیر اعلیٰ سندھ کی پیش گوئی

کراچی(آئی این پی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کے رویے کی وجہ سے پورے پاکستان کو نقصان ہورہا ہے، حکومت نے پالیسی رکھی ہے کہ کسی صوبے سے بات نہیں کرنی، وفاق اور سندھ کی چپقلش سے پورے پاکستان کو نقصان ہورہاہے، جمعہ کونوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نہ کسی صوبے نہ اپوزیشن سے بات کرتی ہے،

مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کا اجلاس تین ماہ میں ہونا چاہیے لیکن 6 ماہ بعد اجلاس ہوا،جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کی ناراضی ہم ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں، انہیں پی ٹی آئی سے کچھ امید باقی ہے جو جلد ختم ہوجائے گی۔۔۔۔۔

وزیراعظم عمران خان سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیاگیا

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اور دنیا بھر کے لوگوں کے جذبات کو خواتین کے خلاف مجروح کرنے پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریپ کیسوں میں اضافے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے خواتین کی تضحیک کرنے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اس تضحیک آمیز بیان میں پاکستان کے عوام اور مظلوم خواتین جو بے حرمتی کا شکار ہوتی ہیں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے اور ان کے خاندان کے زخموں پر بھی نمک چھڑکا ہے۔ وزیراعظم کا یہ بیان نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اس نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بھی شرمندہ کر دیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ملک کے وزیراعظم کی جانب سے اس غیرذمہ دارانہ اور غیرحساس بیان پر سنجیدہ نوٹس لیا ہے۔ عمران نیازی نے ملک کی معیشت کو بے تحاشہ نقصان پہنچایا ہے، پاکستان کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور اب وہ جنسی طور پر ہراساں کرنے والوں کی طرفداری کر رہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں چار اور پانچ سال بچوں کا ریپ کیا جا رہا ہے اور وزیراعظم اس ظالمانہ اور بہیمانہ طرز عمل کا جواز پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس بین پر قوم سے معافی مانگیں جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کو تکلیف پہنچائی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں