وزیراعظم عمران خان سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیاگیا

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اور دنیا بھر کے لوگوں کے جذبات کو خواتین کے خلاف مجروح کرنے پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریپ کیسوں میں اضافے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے خواتین کی تضحیک کرنے پر سخت ترین الفاظ میں

مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اس تضحیک آمیز بیان میں پاکستان کے عوام اور مظلوم خواتین جو بے حرمتی کا شکار ہوتی ہیں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے اور ان کے خاندان کے زخموں پر بھی نمک چھڑکا ہے۔ وزیراعظم کا یہ بیان نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اس نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بھی شرمندہ کر دیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ملک کے وزیراعظم کی جانب سے اس غیرذمہ دارانہ اور غیرحساس بیان پر سنجیدہ نوٹس لیا ہے۔ عمران نیازی نے ملک کی معیشت کو بے تحاشہ نقصان پہنچایا ہے، پاکستان کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور اب وہ جنسی طور پر ہراساں کرنے والوں کی طرفداری کر رہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں چار اور پانچ سال بچوں کا ریپ کیا جا رہا ہے اور وزیراعظم اس ظالمانہ اور بہیمانہ طرز عمل کا جواز پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس بین پر قوم سے معافی مانگیں جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کو تکلیف پہنچائی ہے۔۔۔۔۔

ڈسکہ کے غیور عوام آج ووٹ کو عزت دلائیں گے‘مر یم نواز نے اعلان کر دیا

لاہور( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مر کزی نائب صدرمر یم نواز نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے غیور عوام ہفتہ کے روا( آج) نا صرف ووٹ کو عزت دلائیں گے بلکہ اپنے ووٹ پر پہرا دینے کے ساتھ ساتھ پولنگ عملے کے تحفظ کے لیئے بھی پہرا دینگے تاکہ کوئی نا تو ووٹ کے حرمت کے ساتھ کھلواڑ کر سکے اور نا ہی ووٹ کی بے حرمتی کے لیئے پولنگ عملے کو اغوا کر سکے۔اپنے ایک پیغام میں مر یم نواز نے ٹویٹر پر کہا کہ ڈسکہ آج پوری قوم کے جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے ووٹ کے زریعے اس نااہل حکومت پر عدم اعتماد کرے گا جس نااہل حکومت کی وجہ سے ملکی بقا اور سلامتی کا خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ڈسکہ آج جھوٹے وعدے کرنے والے ان عناصر کو بے نقاب کرے گا جو تین سال میں پاکستان کو 30 سال پیچھے لے گئے۔ڈسکہ آج حکومت کا وہ خوف سچا ثابت کرے گا کہ جس خوف کی وجہ سے بائیس پولنگ اشٹیشنز پر الیکشن کمیشن کے اہلکار اغوا ہوئے تھے۔ڈسکہ آج ووٹ کے زریعے ان معصوموں کے خون کا بدلہ لے گا جن معصوموں کا خون ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے لیئے بہایا گیا۔آج پوری قوم کی نظریں ڈسکہ پر ہیں کیونکہ ڈسکہ آج بائیس کروڑ عوام کے جذبات کی نمائندگی کرنے جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ڈسکہ کے عوام کو اس ووٹ چور حکومت سے بدلہ لینے کا ایک اور موقع دیا ہے جس حکومت نے غریب سے روٹی اور پاکستان سے اس کی ترقی اور اصل مقام چھین لیا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں